ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

 ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی
کیپشن: Dr. Yasmin Rashid, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ 

  جسٹس طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نےڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل پر سماعت  کی۔ دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے وکلاء نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔ الیکشن کمیشن ، وفاقی اور پنجاب حکومت کے وکلاء پیش ہوئے۔ ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 130 کے پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو سی سی پی او سے رابطہ کرکے ریٹرننگ افسر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا، جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ریٹرننگ افسر بیمار ہیں۔ فاضل جج نے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے ریٹرننگ افسرکا پیش کیا گیا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی مسترد کرتے ہوئے ریٹرنگ افسر حلقہ این اے 130 کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس طارق نے کہا کہ کل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور سی سی پی او خود ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ 

الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔