مچھلی کھانے کے حیران کن فوائد

 مچھلی کھانے کے حیران کن فوائد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مچھلی ایک ایسی غذا ہے جس میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں،مچھلی کی 21 ہزار سے زائد اقسام دریافت کی جاچکی ہیں۔

مچھلی میں موجود اومیگا 3 اور فیٹی ٰایسیڈ ہوتا ہے جو سردیوں میں گھٹنوں کے درد کو کم  اور ہڈیوں کو مضبوط  بناتا ہے اس لیے سردیوں میں مچھلی کے استعمال کو لازمی بنائیں۔

اگر آپ سالمن، میکریل، ٹونا اور دیگر اومیگا تھری سے بھرپور مچھلی زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کے درد اور سوزش کے خلاف بہتر دفاع حاصل ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پایا جانے والا امیگا-3 فیٹی ایسڈ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت کردار ادا کرتا ہے۔کچھ طبی تحقیقات کے مطابق ایک ہفتے تک باقاعدگی کے ساتھ مچھلی استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات 15 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

بڑھتی عمر کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنکھوں کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں جن میں سرِ فہرست نظر کی کمزوری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا-3 فیٹی ایسڈز آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری لاحق نہیں ہوتی۔

کھانسی، نزلہ اور زکام پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں،اگر آپ ان سب بیماریوں کا علاج چاہتے ہیں تو سردیوں میں مچھلی کا استعمال لازمی کریں۔

مچھلی میں موجود فیٹی ایسیڈ پھیپھڑوں میں ہوا کے بہاؤ کو تیز بناتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ڈپریشن کا شمار عام بیماریوں میں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے افسردگی طاری ہو جاتی ہے، توانائی میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور زندگی کی مختلف سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کو دل نہیں کرتا۔

مچھلی میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز ڈپریشن کی علامات میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مچھلی کا باقاعدہ استعمال اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کی تاثیر میں بھی اضافہ کرتا ہے۔