گھی، آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

Oil,ghee price,increased,City42
کیپشن: Ghee and cooking oil,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد سعید)گھی ، آئل کی قیمتوں میں زبردست تیزی، درجہ سوم کے بعد درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفان، لاہوریوں کے لیے ایک اور بری خبر، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، 460 روپے والے گھی کی قیمت 480روپے فی کلو ہو گئی۔ جبکہ درجہ دوم گھی کے 12کلو کے کارٹن کی قیمت 5424 روپے سے بڑھا کر 5664 روپے ہوگئی۔

صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ عارف کا کہنا ہے کہ خام مال کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے مزید سپلائی نا مگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اژرات اوپن مارکیٹ میں آ رہے ہیں، ڈیلرز نے موجود سپلائی کو بلیک کردیا ہے، اس وجہ سے گھی آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

روز بروز کی مہنگائی سے تنگ شہری مزید پریشان، خریداروں کا کہنا ہے کہ گھی و آئل ہنڈیا کی بنیادی ضرورت ہے، مہنگے داموں بھی مجبورا خریدنا پڑتا ہے، جس سے کچن کا سارا بجٹ خراب ہوجاتا ہے

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت بلاز جواز اشیاء کی قلت پیدا کرنے اور مہنگائی کے خلاف کاروائیوں کو تیز کرے تاکہ عام عوام کو دو وقت کی روٹی با آسانی میسر ہو سکے۔