ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی تیاری کرلی

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کی تیاری کرلی
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ن لیگ نے پوری تیاری کر لی۔

اسمبلی اجلاس سے قبل رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کرکے پیچھے ہٹ گئی، اسپیکر نے 9 جنوری کو اجلاس طلب کیا جس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ اگر 11 جنوری تک اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو عدالت جانے کو تیار ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو سماعت مقرر ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اعتماد کا ووٹ لینا چاہے تو یہ حکم انہیں روکے گا نہیں۔