ویب ڈیسک:میرپور آزاد کشمیر شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز میرپور آزاد کشمیر تھا، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس قبل بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی تھی۔لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔