آسٹریلیا کا ‏دورہ پاکستان ، شین وارن اورمائیکل وان بھی بول پڑے

Shane Warne / Michael Vaughan
کیپشن: Shane Warne / Michael Vaughan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آسٹریلیا کےسابق لیگ اسپنر شین وارن اور انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل وان نے بھی آسٹریلوی ٹیم کے ‏دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔

شین وارن نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہےپاکستان، انہوں نےافسوس کااظہارکرتےہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے40 ، 50 میچ کھیلنے کے باوجود پاکستان میں ‏کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ مائیکل وان نے کہا کہ ‘دی بگ 3’ انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ کے پاس تمام پیسہ ہے اور ان ‏کے لیے دوسرے ممالک کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ آسٹریلیا کوکسی بھی طرح پاکستان کا دورہ کر ناچاہیئے‏جب اسے سیکورٹی کے لیے گرین سنگل مل جائے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا،  دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک راولپنڈی میں ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 28 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer