مری؛ برف میں دھنسی زندہ لڑکی کی دلخراش ویڈیو

Video of a girl buried in the snow
کیپشن: Video of a girl
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ،مری کے علاقہ گلڈنہ ہٹیاں کے مقام پر برف میں دھنسی ہوئی لڑکی کو زندہ نکالا گیا،،اسپتال منتقلی کے دوران لڑکی جان کی بازی ہار گئی، لڑکی کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیاتھا، برف میں دھنسی لڑکی کو زندہ نکالنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مری میں افسوس ناک سانحے کے بعد ہرطرف ویرانی چھانے لگی ہے۔اس وقت مری شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہوٹل بھی خالی ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے.مری میں برف میں دھنسے لوگوں کو بھی نکالنے کا عمل جاری ہے،مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو  کھول دیا گیا ہے۔

مری کے علاقہ گلڈنہ ہٹیاں کے مقام پر برف میں دھنسی ہوئی لڑکی کو زندہ نکالا گیا،ہسپتال منتقلی کے دوران لڑکی جان کی بازی ہار گئی،لڑکی کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مرکزی شاہرات کےبعد رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے،تمام اہم مواصلاتی شریانیں ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے صاف کر دی گئی ہیں۔کلڈانہ ،باریان روڈ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

اہم سڑکوں کی صفائی کے بعد فوج کے انجینئر اب سڑکوں کے رابطوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ریلیف کیمپ،طبی سہولتیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو راولپنڈی/اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے فوج کی نقل و حمل چل رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer