اومی کرون بے قابو، 268 لاہوری وبا کا شکار

Omicron Cases in Lahore
کیپشن: Omicron Cases
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرنے لگی, نہ صرف کورونا کے کیسز اور مثبت شرح بلکہ اومی کرون ویرینٹ بھی خطرناک حد تک شہر میں بڑھنے لگا۔

محکمہ صحت کہ مطابق شہر میں اومی کرون کے مزید 44 کیسز سامنے آئے جبکہ اومی کرون ویرینٹ کی مجموعی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف کورونا کی کیسز میں بھی بدستور اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید کورونا کے 370 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا کی مثبت شرح بھی 5.3 تک جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی نہ آسکی، امریکا میں مزید 4 لاکھ 68 ہزار، فرانس میں 3 لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آگئے۔ اٹلی میں ریکارڈ ایک لاکھ 97 ہزار 552 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ برطانیہ میں مزید ایک لاکھ 46 ہزار متاثرین رپورٹ ہوگئے۔  فلپائن میں 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 26 ہزار 458 نئے مریض سامنےآگئے ہیں۔

فلپائن کی حکومت نے وبا کے پھیلاؤ  میں اضافےکےباوجود مکمل لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔ اُدھربرطانیہ میں مجموعی ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نےاعداد و شمار کو خوفناک قرار دے دیا، اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر نے ہلاک افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔