دوبارہ بارشیں کب ہونگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

again rain in Lahore
کیپشن: weather update
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین/کومل اسلم)باغوں کے شہر میں سورج نے کرنیں بکھیرنا شروع کر دی،شہر کا موسم سرد اور خوشگوار، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق بارشیں برسانے والا سپیل رخصت ہونے سے شہر کا موسم سرد اور خوش گوار ہو گیا، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کہیں دھوپ تو کہیں چھاوں سے موسم خوبصورت ہو گیا ہے۔لاہورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے دوبارہ بارشیں متوقع ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد لاہوردنیا بھرکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پرآ گیا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈکس 170 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز8 میں 221،کوٹ لکھپت 216، یوایس قونصلیٹ 198،مال روڈ 197،ٹھوکر نیازبیگ 192،لاہور امریکن سکول 185،ماڈل ٹاؤن 183انارکلی 180،ایف سی کالج اور فتح گڑھ میں یہ شرح 175 ریکارڈ کی گئی۔شہرمیں مسلسل ہو نےوالی بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔شہرمیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer