اے ایس آئی نوید اقبال مدد کیلئے پکارتا رہا، انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا؛ اہلخانہ غم سے نڈھال

Late ASI Naveed Iqbal Funeral
کیپشن: Late ASI Naveed Iqbal
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سانحہ مری میں جاں بحق دودیال سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی میتیں آبائی گاؤں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تفریح کے لیے مری کا سفر نوید اقبال کے خاندان کیلئے موت کا سفر بن گیا، اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال اپنے خاندان کے ہمراہ مری کی سیر کو گئے لیکن واپس نہ لوٹ سکے۔ اس افسوسناک سانحہ میں 23 افراد جان سے چلے گئے۔ بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے پر ہر کوئی اپنے پیاروں کے غم میں افسردہ ہے۔

تلہ کنگ کے علاقے دودیال کے آٹھ افراد کی میتیں آبائی گاؤں پہنچائی گئیں۔ اے ایس آئی نوید اقبال سمیت دیگر افراد کی میتیں جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر بروقت کارروائی کرتی تو ہمارے خاندان کے آٹھ افراد بچ سکتے۔ اے ایس آئی نوید اقبال مدد کیلئے پکارتا رہا لیکن حکومت اور انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔ نماز جنازہ اڑھائی بجے ادا کی گئی، بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔