میٹرو پولیٹن نے مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

میٹرو پولیٹن نے مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: مافیا جیت گیا،میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سرنڈر کردیا، ایم سی ایل کی ملکیت انارکلی کی 24 دکانیں 5 کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار 787 روپے کی ڈیفالٹر نکلیں۔
 میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت انارکلی کی 24 دکانیں 5 کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار 787 روپے کی ڈیفالٹر نکلیں۔ انارکلی ٹورسٹ سٹریٹ کی 24 دکانیں اکتوبر 2008 میں ماہانہ رینٹ پر الاٹ کی گئیں، دکانیں الاٹ کرکے کرایہ فکس کیا گیالیکن الاٹیز نے کرایہ دینا ترک کردیا۔طاہر اسلام کےذمہ 24لاکھ 55 ہزار جبکہ ذیشان ابراہیم کے ذمہ 52لاکھ 70 ہزار کےواجبات ہیں۔

فرحان عزیز 26 لاکھ 95 ہزار جبکہ خالد جاوید بٹ 27 لاکھ 14 ہزار 582 روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔سید کاشف شاہ 14 لاکھ 59 لاکھ 684 روپے جبکہ عمر فاروق 14 لاکھ 32 ہزار 637 روپے کے ڈیفالٹر نکلے۔ثمن ضیا 14 لاکھ 59 ہزار جبکہ طاہر صدیقی کے ذمہ 14 لاکھ 69 ہزار روپےہیں۔ ناصرحفیظ کےذمہ 14 لاکھ 330 روپےجبکہ امدادحسین 14 لاکھ 30 ہزار کے نادہندہ ہیں۔

محمدشاہدباجوہ کےذمہ 13 لاکھ 33 ہزار151 روپےجبکہ محمدشریف کےذمہ 24 لاکھ 36 ہزار 261 واجبات ہیں۔زاہد خوشی کے ذمہ 27 لاکھ 33 ہزار 995 جبکہ محمد عباس 16 لاکھ 94 کے ڈیفالٹر ہیں۔منزہ اصغر 30 لاکھ جبکہ جہانگیر ملک 20 لاکھ 70 ہزار 930 کے ڈیفالٹر ہیں۔ محمدمرسلین 36 لاکھ 81 ہزار جبکہ محمد اسحاق 32 لاکھ 25 ہزارکےڈیفالٹرہیں۔

اسی طرح محمدسلیم 35 لاکھ97 ہزار789 جبکہ مقصوداحمد17 لاکھ 80 ہزار 438 کے ڈیفالٹر ہیں۔ محمدخالداحمد22 لاکھ28 ہزار81 روپے،محمدامجد11 لاکھ 51 جبکہ شمیم احمد 15 لاکھ 99 ہزار422 روپےکےڈیفالٹر نکلے۔