ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے سے زیادتی وقتل، قاتل بھائی کاچونکادینے والےبیان

بچے سے زیادتی وقتل، قاتل بھائی کاچونکادینے والےبیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور کے علاقے نشر کالونی میں 8سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ بچے کا اپنا سگا بھائی نکلا ۔ملزم نے اس سے قبل بھی محلے کے ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں 8سالہ بچے کے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔ قاتل کوئی اور نہیں بچہ کا اپنا بڑا بھائی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فیضان نے اپنے بھائی کے علاوہ ایک اور بچے کو بھی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران ملزم فیضان کو بھی میڈیا کے سامنے لایا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے غصے میں آکر اپنے بھائی کو قتل کیا ۔

اس سے قبل اپنے ہمسائے عبداللہ کو بھی اس نے زیادتی کے بعد قتل کیا تھا ۔ملزم فیضان اپنے ہمسائے عبداللہ کا بھی قاتل نکلا,عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں 5 ماہ قبل درج ہوا,عبداللہ کی والدہ کا کہناتھا کہ 5 ماہ تک بچے کو تلاش کرتے رہے،پولیس کو بھی متعدد بار آگاہ کیا،پولیس 5 ماہ تک عبداللہ کا سراغ نہ لگا سکی،ملزم فیضان نے قتل کا اعتراف جرم کیا،میرے بیٹے کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔

دوسری جانب فیضان کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ انکا بیٹا ہی بھائی کا قاتل ہے،آج ملزم فیضان کو نشتر پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کے ریمانڈ پر سماعت کی،عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا تھا کہ کاہنہ میں اغواء کے بعد دو بہنوں کو قتل کرنے والے تینوں ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے بتایا کہ دوبہنیں کو بلیک میل کرنے پر قتل کیا ۔

واضح رہے کہ بڑے بھائی فیضان نے چھوٹے بھائی ارسلان کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف ہوا۔ سگے بھائی فیضان نے سر میں بوتل اور اینٹ مار کرچھوٹے بھائی کو قتل کیا۔   پولیس کا کہنا تھاکہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔  پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ادھر  متاثرہ خاندان کے ہمسائے کا بچہ بھی 5 ماہ سے لاپتہ ہے، ہمسائے کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو بھی اسی طرح اغوا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی نشتر کالونی سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 8 سالہ بچے ارسلان کی لاش گھر کے قریب واقع نالے سے سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer