لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی پیشگوئی کردی

لاہوریئے چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے، موسم کے انگڑائی لیتے ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

سردی کی لہر پھر لوٹ آئی، دھند نے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، اوس پڑنے سے خنکی بڑھ گئی، ملک کے تمام میدانی علاقوں میں دھند اور پہاڑی علاقوں میں بارش، برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جبکہ کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع دھندلا رہے گا، جبکہ شمال مغربی ہوائیں بھی لہو جمائیں گی، جنوری میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

سردی میں شہری تفریح گاہوں میں سیر کیساتھ ساتھ آئسکریم اور چائے سے خوب محظوظ ہوئے، پنجاب کے چار موسموں میں زیادہ دلکشی موسم سرما رکھتا ہے، جس میں رہن سہن اور کھابوں کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer