ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ سٹی لاہور سکینڈل میں اہم موڑ آگیا

سمارٹ سٹی لاہور سکینڈل میں اہم موڑ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے بغیر سکیم منظوری شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے مافیا کے تابع ہوگئی، سمارٹ سٹی لاہور سکینڈل میں اہم موڑ آگیا، ایل ڈی اے نے سیکشن چار کی پرواہ بھی نہ کی سکیم کے این او سی دینے کیلئے اشتہار جاری کردیا جبکہ راستے میں حائل افسر اور پٹواری کو بھی کھڈے لائن لگا دیا گیا۔

 میٹرو پو لیٹن پلاننگ ونگ نے سمارٹ سٹی کو این او سی جاری کرنے کے راستے میں حائل اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور پٹواری کو بھی کھڈے لائن لگا دیا ہے اور اعتراضات  کے لئے اخبار اشتہار جاری کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار یاسر کو ایم ونگ سے ہٹا کر ٹاون پلاننگ بھجوادیا گیا، ظفر امین پٹواری بھی بااثر افراد کی من پسند پلاننگ کی بھینٹ چڑھ گئے، عمار یاسرکی جگہ احسان نوازلگا دیا گیا۔ 

پٹواری کو ہٹا کر بارہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات اکرم پٹواری کوخود مختار بنا دیا گیا، ایل ڈی اے نے انتہائی خفیہ طور پر کارروائی کرکے سکیم کی اراضی پر اشتہار جاری کیا ہے، موضع 42،43،44 فیروز والا کی 2 ہزار153 کنال اراضی کا اشتہار جاری ہوا ہے۔  سمارٹ سٹی لاہور کو غیر قانونی ڈکلئیر کرنیوالا اشتہار ایل ڈی اے کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، ایل ڈی اے نے سمارٹ سٹی لاہور  کے لئے  تیرہ تین اور اٹھارہ کا نوٹیفکیشن بھی اُڑا دیا ہے۔

  اس سے قبل آج تک سیکشن چار کو ہٹوائے بغیر این او سی کا اشتہار جاری نہیں کیا گیا۔   ایل ڈی اے شعبہ میٹروپولٹین پلاننگ ونگ با اثر افراد  کو روکنے کی بجائے سہولت کاری میں مصروف ہے، میٹروپولٹین ونگ کے مطابق بورڈ آف ریونیو سے رائے لینے کے بعد اشتہار جاری کیا گیا ہے۔

  میٹروپولٹین پلاننگ ونگ کے مطابق سیکشن چار کی موجودگی میں اشتہار دینا تھارٹی کےعلم میں ہے۔  ذرائع کے مطابق سمارٹ سٹی لاہور نے فائلیں بیچنے کا کاروبار بند نہ کیا اور حال ہی میں ڈی ایچ اے میں سمارٹ سٹی لاہور کے ڈیلر نے دفتر بھی کھول لیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer