ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے اپنے ایم این ایز،ایم پی ایز کو فنڈز سے نواز دیا

حکومت نے اپنے ایم این ایز،ایم پی ایز کو فنڈز سے نواز دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لاہور کے قومی اسمبلی کے 3،صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں  کیلئے ترقیاتی سکیموں کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

 
نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق حماد اظہر، کرامت کھوکھر اور شفقت محمود کے حلقوں میں 15 کروڑ 90 لاکھ کی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق این اے 126 میاں حماد اظہر کے حلقہ کی 35 ،این اے 130 شفقت محمود کے حلقہ کی 7 ،این اے 135 ملک کرامت علی کھوکھر کے حلقہ کی 4 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

اسلم اقبال کے حلقہ کی 3 ترقیاتی سکیموں کےلئے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی،دستاویزات کے مطابق عبدالعلیم خان کے حلقہ 2 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی 3، پی پی 159 ڈاکٹر مراد راس کے حلقہ چار،میاں محمود الرشید کے حلقہ میں 2 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک سکیم کی منظوری دی گئی۔
 
اس کے علاوہ پی پی 161 ملک ندیم عباس بارا کے حلقہ میں 2 ،پی پی 167 نذیر احمد چوہان کے حلقہ 2کروڑ 66 لاکھ روپے سے دو ،پی پی 168 ملک اسد کھوکھر کے حلقہ میں 2 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت کی 4 سکیموں کی منظوری دی گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer