ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایس ٹیز اساتذہ کیلئے نوید

ایس ایس ٹیز اساتذہ کیلئے نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایس ایس ٹیز اساتذہ  کے لئے خوشخبری، سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 کے سینئر اساتذہ کو ترقیوں کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کی اساتذہ  نے سروس ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہر،  سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 کے اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، 13 جنوری تک سنیارٹی لسٹ میں اساتذہ کی کارکردگی رپورٹ مکمل کی جائے اور رپورٹ مکمل نہ ہونے پر اساتذہ ترقیوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

 دوسری جانب  حکومت نے قومی خوشحالی سروے سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آن لائن سروے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کیے جائیں گے، اساتذہ گھر گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے، ضلع لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹریننگ 9 جنوری تک گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹریننرز اپنی تحصیل میں ڈیٹا کلیکٹرز کو تربیت دیں گے، اساتذہ کے ذریعے سروے فروری مارچ میں کروایا جائے گا، سروے کا مقصد مستحق افراد کی شناخت کرنا ہے، تصدیق شدہ افراد ہی خدمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے، پہلے مرحلے میں 51 اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز تربیت فراہم کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer