ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے وزیراعظم کا ریلیف پیکج مذاق بن گیا

یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے وزیراعظم کا ریلیف پیکج مذاق بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کیلئے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کا اطلاق تو کر دیا گیا لیکن ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور دالیں فراہم نہ کی جا سکیں۔

وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے چھ ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اطلاق کر دیا گیا۔ پیکج میں آٹا، چینی، دالیں، گھی اور چاول شامل کئے گئے ہیں۔ پیکج میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 808 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت باسمتی چاول کی قیمت  140 روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں 120 سے 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف پیکج میں عوام کو سہولت دے اور مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ریلیف پیکج کا فائدہ بھی ہو سکے۔ انکا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت نہ تو دالیں فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی آٹا۔

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائے رکھی تو کارپوریشن خسارے سے نکل جائے گی اور عوام کو بھی کسی حد تک مہنگائی سے ریلیف مل سکے گا۔