نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عائد شرائط کیخلاف سماعت مقرر

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عائد شرائط کیخلاف سماعت مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عائد شرائط کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا، 2 رکنی بنچ 20 جنوری کو نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے نواز شریف کی انڈیمنٹی بانڈز کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور اور 5 قانونی نکات پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے ان قانونی نقاط پر وکلاء سے جواب طلب کررکھا ہے کہ کیا سزا یافتہ ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ کیا میمورنڈم میں عائد کی گئی شرائط کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے؟ کیا وفاقی حکومت ای سی ایل آرڈیننس کے تحت کوئی شرائط لگا سکتی ہے؟ کیا انسانی بنیادوں پر انتہائی بیمار شخص کیخلاف اس طرح کا حکم جاری کیا جا سکتا ہے؟

عدالت نے اس قانونی نقطہ پر بھی وکلاء سے معاونت طلب کررکھی ہے کہ کیا ضمانت منظور ہونے کے بعد ایسی شرائط لاگو کی جا سکتی ہیں؟ اور اگر شرائط لاگو کی جا سکتی ہیں تو کیا یہ شرائط عدالتی فیصلے کو تقویت دیں گی؟۔

عدالت نے وفاقی کابینہ کی آٹھ ملین پاؤنڈ، 25 ملین امریکی ڈالرز اور ڈیڑھ ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈز جمع کرانے کی شرط معطل کر رکھی ہے۔