ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں واقعہ پیٹرول پمپ کے سٹور میں آتشزدگی

شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں واقعہ پیٹرول پمپ کے سٹور میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: جی ٹی روڈ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن میں واقعہ پیٹرول پمپ کے سٹور میں آتشزدگی کا واقعہ، حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر سٹور میں موجود کیروسین آئل اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

شاہدرہ میں جی ٹی روڈ پر واقعہ پیٹرول پمپ کے سٹور میں آگ لگنے کی وجہ سے بھاری مقدار میں کیروسین آئل سمیت دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع  پر پہنچ کرکارروائی کی، اورایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پمپ کے سٹور میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ کے شعلے اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Shazia Bashir

Content Writer