ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا نیا کارنامہ، 28 ہزار گاڑیاں بلاک کردیں

محکمہ ایکسائز کا نیا کارنامہ، 28 ہزار گاڑیاں بلاک کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے اپنی غلطی گاڑی مالکان پر ڈال دی، 16-2015 میں رجسٹرڈ ہونے والی 28 ہزار گاڑیاں سسٹم میں بلاک کردیں۔

کرے کوئی بھرے کوئی، 16-2015 میں گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والے شہری مشکل میں پھنس گئے، محکمہ ایکسائز نے اپنی غلطی گاڑی مالکان پر ڈال دی اور اضافی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا، سال16-2015 میں رجسٹرڈ ہونیوالی 28 ہزار گاڑیاں کم ٹیکس وصولی پر سسٹم میں بلاک کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں  35کروڑ کم انکم ٹیکس وصول کرنے کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایکسائز نےایف بی آر کیساتھ معاملہ اٹھایاہے، جبکہ ایف بی آر نے کہا کہ گاڑی جب بھی رجسٹرڈ ہو پورے سال کا انکم ٹیکس وصول کیا جائے، سیکرٹری ایکسائز نے شہریوں سے اب ٹیکس وصول کرنے کاحکم دیدیا ۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ گاڑی کی ٹرانسفر کیلئے گزشتہ سالوں کے ٹیکسز مانگے جارہے ہیں گزشتہ سالوں کے ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر گاڑی کی ٹرانسفر نہیں کی جا رہی، جب گاڑی رجسٹرڈ کرائی ایکسائز کی ڈیمانڈ کے مطابق فیس جمع کرادی تھی، اب جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے اوراضافی فیس وصول کی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer