ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 سال سے کم عمر لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی

18 سال سے کم عمر لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

 ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer