(زین مدنی) پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو وزیرریلوے شیخ رشید اور ہمایوں سعید کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
گزشتہ روز اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ایک تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں، میرا نے تصویر کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ تصویر کب کی ہے اور ان کا یہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد کیا ہے جبکہ انسٹا گرام پر ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کردی جس میں دونوں اداکار شادی کا لباس زیب تن کیے بیٹھے ہیں۔
میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے کرر ہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے۔
ایک اور صارف نے میرا کو ان کے دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دے دیا، ایک صارف نے میرا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ حریم شاہ بننا چاہتی ہیں؟ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ اچھا تو یہ حریم شاہ کی کزن ہے، شہری شازیہ عامر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرا کی شادی کرنے کی یہ عمر تھی، ایک صارف نے اداکارہ میرا کو ہمایوں سعید سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔