سٹی42: دھند کے باعث کراچی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے لاہورآنے اور لاہور سے جانے والی 11 ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹے 5 منٹ، کراچی سے آنے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، تیزگام 1 گھنٹہ، گرین لائن 30 منٹ، بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے، اکبر ایکسپریس بھی 2گھنٹے، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، موسیٰ پاک 1 گھنٹہ 25 منٹ، فیصل آباد سے لاہور آنے والی غوری ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔