(سٹی 42) ہر گھر کے بے روزگار 2 افراد کو نوکریاں دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنانے والی تمام کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ ہر گھر میں 2 نوکریاں 5 سال کیلئے بے روزگاروں کو دی جائیں، اس طرح سے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا قوم کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی پورا ہوجائے گا۔