ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں "ویمن آن وہیل منصوبہ" شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ویمن آن وہیل منصوبہ پنجاب بھرمیں شروع کرنے کا فیصلہ، ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کے لیےٹریفک پولیس کےٹریننگ سکولزمیں سپیشل بوتھ اورخصوصی ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونگے۔   

ڈائریکٹرجنرل سپیشل ریفارمزیونٹ سلمان صوفی کا کہناہے کہ وومن آن وہیل پراجیکٹ پنجاب بھرمیں شروع کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔ جس کا مارچ میں آغازکیاجائےگا۔قبل ازیں یہ پراجیکٹ لاہور،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا میں شروع ہواتھا اوران چاروں اضلاع میں3500خواتین کوموٹرسائیکل ڈرائیونگ کی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

سلمان صوفی کاکہناتھاکہ صوبہ بھرکےٹریفک سکولزمیں خصوصی بوتھ بنائےجائیں گے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب سےملاقات بھی ہوگئی ہے۔ ان بوتھ میں ٹریننگ لینےوالی خواتین کوایک دن کے اندرخصوصی لائسنس جاری ہوگا اور لائسنس پروومن آن وہیل کالوگوبھی نصب ہوگا۔