شاہد ندیم: لیسکو نے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں 6سے 7 گھنٹے کے لئے بجلی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت اور ترقیاتی کاموں کی مد میں 10 جنوری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی ٹاؤن شپ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ایسٹ اینڈ دبانا سنگھ، جوہر ٹاؤن، عمر چوک، گرین ٹاؤن، انڈسٹریل ڈومیسٹک، مادرملت ، ٹاؤن شپ، بلال، کالج، حیدر روڈ، اکبر چوک،پلاس پاک، باگڑیاں ،فائن گیس، سوسائٹی، سٹائل ٹیکسٹائل، مدینہ روڈ، پاک ملٹری، کرسٹالائٹ، یو ایم ٹی، ایم علی چوک، وارد ٹیلی کام اور میڈی پاک فیڈر سے ملحقہ علاقوں کی سپلائی بند رہے گی۔
دوسری جانب برقی لائنوں کی مرمت اور ترقیاتی کاموں کی مد میں 132 کے وی کینٹ،ٹاؤن شپ، شالامارون ،جوبلی ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی، جس کے باعث ایم ای ایس پاور ہاؤس، عابد مجید روڈ، سی ایم اے کالونی، سرور روڈ، فورٹریس اسکوائر، فورٹریس، سی ایم ایچ ہسپتال، سی ایم ایچ میڈیکل کالج، جنرل کالونی فورٹریس اسٹیڈیم، آفیسرز کالونی، انڈسٹریل ، سٹائل ٹیکسٹائل، وارد ٹیلی کام، پلاس پاک، کوکا کولا، واپڈا ٹاؤن ون،این ایف سی اور یو ای ٹی ہاوسنگ سوسائٹی فیڈر سے ملحقہ علاقوں کی سپلائی بند رہے گی۔