(عمراسلم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت لاہوررنگ روڈاتھارٹی کااجلاس، اہل لاہورکےلیے رنگ روڈسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ لاہوررنگ روڈکےذریعے لاہور کے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی۔لاہوررنگ روڈ کی وجہ سےشہرکی سڑکوں پرٹریفک کا دباؤکم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہوررنگ روڈمیں شجرکاری اورخوبصورتی کاعمل تسلسل کےساتھ جاری رکھاجائے گااورعوام کی سہولت کےمنصوبے حکومت پنجاب کی ترجیحات میں اولین ہیں۔اجلاس میں کمشنر لاہور عبداللہ سنبل سمیت دیگرنےشرکت کی۔