قذافی بٹ: سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر نے وزیر اعلیٰ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کئی شادیاں کی ہیں۔ عمران خان ایک اچھا نیک کام کررہے ہیں۔ اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ شادی کریں۔
سابق گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ وہ عمران خان کو ممکنہ شادی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جرات اور ایمانداری کا ثبوت ہے کہ وہ سیدھے راستے پر چل رہا ہے۔ ہر مسلمان کو نکاح کرنا چاہیے ۔ وہ چاہتے تو شادی کے بغیر کی بھی زندگی گزار سکتے تھے لیکن انہوں نے اس کی بجائے نکاح کو فوقیت دی۔
غلام مصطفیٰ کھر کا کہنا تھا کہ میری شادیوں اور عمران خان کی شادیوں پر میڈیا بہت کچھ کرتا ہے۔ شہباز شریف نے کئی شادیاں کی ہیں میڈیا نے کبھی ذکر تک نہیں کیا۔ شہباز شریف کی شادیوں کا شاید اس لیے تذکرہ نہیں کرتے کہ وہ پیچھے پڑ جاتا ہے۔
سنیر سیاست دان نے واضح کیا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے۔ عمران خان ایک اچھا اور نیک کام کررہے ہیں۔ اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ شادی کریں۔
عمران خان کو تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شادی ضرور کریں لیکن شادی کو چھپائیں نہیں۔