ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سابق آئی جی پنجاب کی طلبی کا معاملہ، 3رکنی بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سابق آئی جی پنجاب کی طلبی کا معاملہ، 3رکنی بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی انسداد دہشتگردی کورٹ طلبی کا معاملہ، ہائیکورٹ نے طلبی کےحکم کو کالعدم قراردینے کی درخواست کی سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا، کیس کی سماعت کے لیے کل 9 جنوری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس صداقت علی خان پرمشتمل تین رکنی فل بنچ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی درخواست پر9 جنوری کو ساڑھے دس بجے دن سماعت کرینگے۔

 سابق آئی جی پنجاب کی درخواست کی سماعت کرنےوالے3رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس محمد یاورعلی نے معذرت کرتےہوئے نیا فل بنچ تشکیل دینےکی سفارش چیف جسٹس کوبھجوائی تھی۔

 سابق آئی جی کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کےحوالے سے درج کی گئی دونوں ایف آئی آرز میں ان کا نام شامل ہے۔ مقدمات درج ہونے کے21ماہ بعد انسداددہشت گردی کورٹ میں دائرکیے جانےوالے استغاثہ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔

 درخواست میں کہاگیا کہ ان کا سانحہ ماڈل ٹاون کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں اوروہ بےگناہ ہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ انسداددہشتگردی کورٹ طلبی کے حکم کوکالعدم قراردیا جائے۔