ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمائشی منصوبوں پروسائل کااستعمال زراعت کی تباہی کا باعث بنا: مونس الہی

نمائشی منصوبوں پروسائل کااستعمال زراعت کی تباہی کا باعث بنا: مونس الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں میں وسائل کا استعمال زراعت کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہی کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک درخواست بھیجی ہے۔ جس میں گزارش کی گئی ہے کہ محکمہ زراعت کے فنڈزغیر زرعی منصوبوں پر صرف نہ کیےجائیں کیونکہ اس کی وجہ سے محکمہ مالی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔

مونس الٰہی کا کہناتھاکہ محکمہ زراعت کا یہ خط اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ اپنے مفادات کیلئے قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے موجودہ زرعی بحران کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا اور خطرناک بحران قرار دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں غذائی درآمدات برآمدات کے مقابلے میں بلند سطح پر آگئی ہیں۔