ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدلیہ مخالف بیانات پر نوازشریف، مریم کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدلیہ مخالف بیانات پر نوازشریف، مریم کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پرسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کےلیےلاہور ہائیکورٹ میں ایک اورمتفرق درخواست دائرکردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست آمنہ ملک نامی شہری نےلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالت عالیہ نے پیمراقوانین پر عمل درآمد کا حکم دے رکھا ہے۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ عدالتی حکم کے باوجود نواز شریف اور مریم نوازمختلف مواقعوں پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ توہین عدالت سے متعلق تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے پیمراسے تفصیلات طلب کرے۔ نواز شریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پرپابندی لگائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے۔