ملک اشرف: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مشتاق سکھیرا کی درخواست پرسماعت کیلئےنیا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ فل بینچ کی سربراہی جسٹس عبدالسمیع خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق سکھیرا کی ای ٹی سی طلبی کے معاملہ پر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں فل بینچ کی سماعت کل ہوگی۔ فل بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس صداقت علی خان شامل ہیں۔
سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث نہیں۔ دونوں ایف آئی آرز میں میرانام نہیں۔ 21 ماہ بعد اےٹی سی میں دائر استغاثے میں میرا نام شامل کیا گیا۔ اےٹی سی نےبغیرٹھوس شواہدکےطلبی کاحکم دےرکھاہے۔