ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا

شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) شہر میں برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 8 روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت23روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 3 روپے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 257 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر پرچون میں 177 روپے میں فروخت ہوا اور تھوک میں زندہ برائلر کی قیمت171 روپے رہی ۔شہریوں نے برائلر مرغی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پنجاب حکومت سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لے اور برائلر مرغی کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکے۔