ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب نے لاہور سفاری زو کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

پنجاب نے لاہور سفاری زو کی سالانہ رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان نزیر) محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے لاہور سفاری زو کی سالانہ رپورٹ جاری کردی،سال 2017میں 5 لاکھ 34 ہزار273 سیاحوں نے سفاری زو کی سیر کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زو سفاری کا شمار شہر لاہور کی معروف اور بڑی تفریح گاہوں میں ہوتا ہے۔ لاہور زو سفاری میں سال  2016میں سیر کرنے والوں کی تعداد 4لاکھ 71 ہزار  661رہی۔تاہم گزشتہ سال سیاحوں کی تعداد میں 62 ہزار612 کا اضافہ ہوا۔2017میں آمدن 2 کروڑ 39 لاکھ 31 ہزار 645 رہی جو کہ سال2016میں 1 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 712تھی۔2016کی نسبت گزشتہ سال 50 لاکھ 16 ہزار  893روپے کا زائد منافع ہوا۔

گزشتہ سال مختلف جانوروں اور پرندوں کے  323بچے پیدا ہوئے جبکہ بیماریوں،آپسی لڑائیوں اور طبعی عمر پوری ہونے کے باعث 135جانور ہلاک ہوئے تاہم اس وقت سفاری میں 665پرندے اور 135جانور موجود ہیں۔

سفاری انتظامیہ کے مطابق تعمیراتی کاموں میں ٹائیگر سفاری میں پانی کی فراہمی کی پرانی پائپ لائن کو تبدیل کر کے نئی پائپ لائن بچھادی گئی ہے۔جبکہ ویٹرنری ہسپتال جزوی طور پر بحال کیا گیا۔