ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اجلاس

خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سوائن فلو کی روک تھام کیلئے اجلاس
کیپشن: City42 - Imran Swin Flu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری): صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سوائن فلو کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں موسمی زکام ایچ ون این ون کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد سوائن فلو نے لاہور کا رخ کرلیا، لاہور میں درجنوں کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے ایک مریض میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت متحرک ہوگیا، سوائن فلو کی روک تھام کیلئے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان، سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ فیصل ظہور، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر سلمان شاہد، پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ہیلتھ فیسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ محمد علی عامر، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید، ماں بچہ صحت پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مختار حسین سید بھی شریک ہوئے، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ید اللہ، پراجیکٹ مینجر سی ڈی سی ڈاکٹر یونس سمیت تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ویڈیو لنک کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں موسمی زکام ایچ ون این ون کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں