حیدر آباد میں ایم کیو ایم کو  پیپلز پارٹی پر برتری حاصل ہو گئی

Hyderabad Sindh Politics, Election Results 2024, MQM, Pakistan Peoples Party Hyderabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدرآباد کی 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے۔  قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں ایم کیو ایم پاکستان جیت گئی۔

 قومی اسمبلی کی 1 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی جیتنے میں کامیاب ہو گئی، صوبائی اسمبلی کی 1 نشست آزاد امیدوار نے جیتی۔ این اے 219 ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالعلیم خانزادہ 55 ہزار 50 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔  

8 فروری کے انتخاب میں این اے 218 پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے طارق شاہ جاموٹ 1 لاکھ 8 ہزار 597 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔  این اے 220 پر ایم کیو ایم پاکستان کے سید وسیم حسین 64 ہزار 531 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ایس 60 پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے جام خان شورو 37 ہزار 538 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ایس 61 پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے شرجیل میمن 63 ہزار 79 ووٹ لے کر کامیاب   ہوئے، پی ایس 62 پر ایم کیو ایم پاکستان کے صابر حسین 24 ہزار 385 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

 پی ایس 63 پر آزاد امیدوار ریحان راجپوت 40 ہزار 306 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ پی ایس 64 پر ایم کیو ایم پاکستان کے راشد خان 35 ہزار 235 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

 پی ایس 65 پر ایم کیو ایم پاکستان کے ناصر قریشی 23 ہزار 184 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔