ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل و انٹر نیٹ سروس بحال ہو گئی۔
گزشتہ روز عام انتخابات کے باعث معطل کی جانے والی موبائل و انٹر نیٹ سروس تقریبا 24 گھنٹے بعد بحال ہو گئی ہے، ملتان اور گِرد و نواح میں بھی موبائل و انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ۔