بلوچستان میں سپلٹ مینڈیٹ کے ابتدائی آ ثار، محمود خان اچکزئی جیت گئے

Baluchistan Split Mandate, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلوچستان میں قومی اسمبلی  اور صوبائی اسمبلی کے اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سپلٹ مینڈیٹ سامنے آ رہا ہے۔  

این اے 266 چمن سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے لیڈر محمود خان اچکزئی  17600 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ محمود خان اچکزئی بلوچستان کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

پنجگو ر میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی -30کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے۔  پنجگور   پی بی -30سے میر حاصل بزنجو مرحوم کی نیشنل پارٹی کے رحمت صالح بلوچ 9ہزار 8سو 23ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔   بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے شکیل احمد 8ہزار 1سو 29 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کوئٹہ شہر  سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا پہلا مکمل نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق  پی بی 40 کوئٹہ تھری سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل کامیاب قرار پائے ہیں۔ 

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل نے 6268 ووٹ حاصل کئے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اختر محمد خروٹی 3940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔