جمعیت علما اسلام کو بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشست ملنے کی آس، عثمان بادینی کی بھاری برتری

Mir Usman Badini, City42, NA260
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 رخشان  میں جمعیت علما اسلام نے میر عثمان بادینی  نے مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل کر لی۔

این اے 260 کے 81 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت کے میر عثمان بادینی 16296 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر  ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد ہاشم نوتیزئی 7972 ووٹ دوسرے نمبر  ہیں اور پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی 3712 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ فتح محمد محمد حسنی حال ہی مسلم لیگ نون کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کوئٹہ میں ملاقات کے بعد مسلم لیگ نون میں شامل ہوئے ہیں۔