ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے نظیر قتل کیس: سی پی او راولپنڈی آئندہ سماعت پر طلب

benazir bhutto
کیپشن: benazir bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں سی پی او راولپنڈی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی پی او راولپنڈی آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بتائیں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ْ۔

 جسٹس مرزا وقاص روف اور جسثس چوہدری عبد العزیز پر مشتمل لاہو رہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بے نظیر قتل کیس کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ 22 دسمبر 2007 کا وقوعہ ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ رفاقت حسین کے معاملے پر کیا پیشرفت ہوئی ؟ تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کدھر ہیں، مسنگ پرسن کمیشن میں جو معاملہ ہے، اس میں کہیں رپورٹ ہوا کہ رفاقت کہاں ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے 19 مئی کے احکامات پر عملدرامد کیوں نہیں کرایا گیا ؟ ایس ایچ او تھانہ سٹی کو علم ہی نہیں، سپیشل بنچ سماعت کر رہا ہے اور کسی کو کیس کی اہمیت کا علم ہی نہیں، ایس ایچ او سٹی کو معاملے اور عدالتی احکامات کا علم ہی نہیں۔ آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے کہ 2007 کا کیس ابھی بھی زیر سماعت ہے، ہماری ایف آئی آر ہی درج نہیں کی گئی، کرائم سین کو فوری طور پر دھو دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے ہماری اپیلیں زیر سماعت ہیں، ملزم رفاقت کے وارنٹ گرفتاری نکالے گئے لیکن وہ ابھی پیش نہ ہوئے، سی پی او کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے، اگر بے نظیر کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کا اعتماد نظام عدل سے اٹھ جائے گا، ہمارے ریاستی اداروں کا یہ عالم ہے کہ انھیں عدالتی احکامات کا علم ہی نہیں، ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس تاحال پینڈنگ ہے۔