ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں کتنے دنوں کا پٹرول،ڈیزل موجود؟حکومت نے بتا دیا  

Petrolium minister,statement,City42
کیپشن: petrol pump,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خاتمے کے لئے حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 20 دن کا پٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے پٹرول کی کمی نہیں ہونی چاہیے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا، کل سرگودھا اور فیصل آباد کے 900 پٹرول پمپ کو چیک کیا گیا، سب پٹرول پمپس کو چیک کیا جائے گا، جب تک لوگوں کی مشکلات ختم نہیں ہو جاتیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یقین دلایا کہ ہم ذخیرہ اندوزوں کیساتھ نہیں کھڑے۔