ویب ڈیسک : عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے کلو کمی دیکھی گئی اس کے باوجود گرانفروش مافیا نے ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گیس مافیا نےنرخ میں 15روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 681 روپے بڑھ گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 264 روپے فی کلو ہے مگر اس قیمت پر گیس کہیں بھی نہیں مل رہی، ملک کے دیگر علاقوں میں ایل پی جی 340 سے 360 روپے کی رینج میں مل رہی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400 روپے میں بیچی جا رہی ہے۔