ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت خزانہ نےعوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزارت خزانہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی شئیر کرے گی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شئیر ہونے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف معاہدہ ہو گا۔
کیپشن: Ishaq Dar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہونے کے قریب، آئی ایم ایف کو بجلی گیس پر غریب صارفین کیلئے سبسڈی پر راضی کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بڑے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا، وزارت خزانہ امیر طبقے کیلئے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-09/news-1675931341-8368.jpg

وزارت خزانہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی شئیر کرے گی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شئیر ہونے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف معاہدہ ہو گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فائنل راونڈ چل رہا ہے، ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے، آج پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار کاکہناتھاکہ آپ کو بہت جلد خبر دیں گے، روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی، سڑکوں پر روز بروز ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں مڈل کلاس طبقے میں اضافہ ہوا ہے، 90 کی دہائی میں نواز شریف نے موٹر وے بنائی تو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اب پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا ہے، سڑکوں پر حادثات میں کمی کے لیے قوانین پر عملدآمد کرایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں سڑکوں کا جال بچھایا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کچھ مزید رعایتوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔