نئے مشیر اور کابینہ اراکین کی مراعات کے حوالے سے خرم دستگیر کاانکشاف

نئے مشیر اور کابینہ اراکین کی مراعات کے حوالے سے خرم دستگیر کاانکشاف
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے پٹرولیم خرم دستگر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تعینات کیے جانے والے نئے مشیران تنخواہ اور دیگرمراعات نہیں لیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نئے کابینہ اراکین قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہیں کیونکہ یہ لوگ کسی قسم کی مراعات نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں آئی ،توقع پر الیکشن اپنے مقرر وقت پر ہی ہوں گے ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا،جس کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی۔ تمام نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔