(وقاص عظیم)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی پہلی فسکل آپریشن رپورٹ جاری،جولائی تا دسمبر مجموعی اخراجات 5 ہزار 327 ارب 98 کروڑ روپے رہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ میں مجموعی اخراجات 4 ہزار 489 ارب روپے تھے، جولائی تا دسمبر سود کی مد میں ادائیگیاں ایک ہزار 452 ارب 89 کروڑ روپے رہیں،گزشتہ سال اسی عرصہ میں سود کی مد میں ادائیگیاں 1475 ارب روپے تھیں،جولائی تا دسمبر دفاعی اخراجات 520 ارب 45 کروڑ روپے رہے۔
گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاعی اخراجات 486 ارب 18 کروڑ روپے تھے،جولائی تا دسمبر 2021 بجٹ خسارہ 2.1 فیصد رہا،گزشتہ سال اسی عرصہ میں بجٹ خسارہ 2.5فیصد تھا،جولائی تا دسمبر مجموعی محصولات 3956 ارب روپے رہیں،گزشتہ سال اسی عرصہ میں مجموعی محصولات 3 ہزار 351 ارب روپے تھیں،جولائی تا دسمبر ٹیکس محصولات 3 ہزار 191 ارب روپے رہیں۔
گزشتہ سال اسی عرصہ میں ٹیکس ریونیو 2 ہزار 455 ارب 90 کروڑ روپے تھا،جولائی تا دسمبر نان ٹیکس ریونیو 764 ارب 94 کروڑ روپے رہا،گزشتہ سال اسی عرصہ میں نان ٹیکس ریونیو 895 ارب 25 کروڑ روپے تھا۔