ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات مئی میں کروانے کا عندیہ

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات مئی میں کروانے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کےانعقاد کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی الیکشن کمشنر اور سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کے درمیان ملاقات۔ ملاقات میں پنجاب میں اگلے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا جائزہ کیا گیا ۔
 صوبائی الیکشن کمشنر اور سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی ملاقات میں بلدیاتی حد بندیوں اور الیکشن پروسیس کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں پنجاب میں مئی کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت بھی مئی میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا عندیہ دے چکی ہے۔