بزدار حکومت کا نیا ریکارڈ ، افسران پریشان

Usman Buzdar
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بزدار حکومت نے بیوروکریسی کے بار بار تبادلے کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا، افسران پریشان، گریڈ سولہ کے ایس ڈی او نے چھ ماہ میں پانچ مرتبہ تبادلہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے ایس ڈی او محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے افتخار احمد میاں ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار گریڈ سولہ میں محکمہ ہاؤسنگ میں ایس ڈی او تعینات ہے، درخواستگزار کا سیاسی بنیادوں پر چھ ماہ میں پانچ مرتبہ تبادلہ کیا گیا، درخواستگزار 8 جولائی 2021 کو پسرور تعینات ہوا،12 جولائی کو کھاریاں، ایک ماہ بعد13 اگست کو سیالکوٹ اور29 دسمبر2021 کو لاہور تبادلہ کردیا گیا، تبادلے کیخلاف پنجاب سروس ٹربیونل کو اپیل کی جو مسترد ہوگئی، چیف سیکرٹری کو اپیل کی لیکن ابھی تک دادرسی نہیں ہورہی۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری کو اپیل پر فیصلے کا حکم دے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو درخواستگزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔