ابوظہبی میں گیس سلنڈر دھماکا

fire in abdudhabi building
کیپشن: fire in abdudhabi building
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی ایک عمارت میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق عمارت میں دھماکے کا واقعہ ابوظبی کی ہمدان اسٹريٹ پر پیش آیا، واقعے کے بعد سول ڈيفنس کی ٹيموں نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا۔دھماکے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔.عینی شاہد کے مطابق ایسے لگا جیسے میزائل گرا ہو جس کے بعد عمارت میں 2 دھماکوں کی آواز سنی گئی  اور بلڈنگ سے دھواں نکلتے دیکھا گیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا گيس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد عمارت کو خالی کروا کر صورتحال پر قابو  پالیا گیاہے۔

يہ دھماکا ايک ايسے وقت ہوا ہے جب گزشتہ ماہ کی 17 تاريخ کو ابوظبی میں حوثی باغیوں کے حملے میں  ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔