ای وی ایم کیلئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم

ای وی ایم کیلئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  الیکشن کمیشن  نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔

 چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن افسران کو انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی  کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب تک کے کام کی تکمیل کو تسلی بخش  قرار دیا۔ صوبائی الیکشن کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو صوبوں میں جاری بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کےحوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16 فروری 2022 کو ہوگی۔

اجلاس کے شرکا کو ای وی ایم  کے استعمال کی قانون سازی کے بعد سے اب تک الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ای وی ایم کے لئے الیکشن کمیشن میں پراجیکٹ مینجمنٹ  یونٹ قائم  کر دیا گیا جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پروجیکٹ مینجر کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ پروجیکٹ سے متعلق  تمام امور کو ترجیح  دی جائے تاکہ اس سلسلے میں فوری پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 22 مارچ ، بلوچستان  میں 10 مارچ، سندھ  میں حلقہ بندیوں کی تکمیل 24 مارچ 2022 کو ہوگی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام امور کی تکمیل کو فوری یقینی بنایا جائے جبکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کا بھی اعلان کیا۔اجلاس میں میں ممبران، سیکرٹری اور سینئر الیکشن کمیشن افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔