سٹی 42: بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کپور کو آج ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے، اب وہ ہم میں نہیں رہے ہیں۔
دوسری جانب آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ راجیو کپور کو 1983 میں ریلیز ہوئی فلم’’ ایک جان ہیں ہم‘‘ اور 1985 میں راج کپور کے ڈائریکشن میں بنی آخری فلم ' رام تیری گنگا میلی ‘‘سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔یہی نہی راجیو کپورمشہور بالی وڈ فلم پریم گرنتھ میں ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جس میں مرکزی کردار راجیو کپور کے بڑے بھائی اور مشہور فلمی اداکار رشی کپور نے اداکیا تھا۔
View this post on Instagram